باپ کی رقم سے حج کرنے کے بعد دوبارہ حج کرنا

باپ کی رقم سے حج کرنے کے بعد دوبارہ حج کرنا

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! اگر میں اپنی بالغ اولاد کو حج پر لے کر جاؤں، تو کیا ان کا فرض حج ادا ہو جائے گا یا پھر انہیں بعد میں اپنی آمدنی سے دوبارہ حج کرنا پڑے گا؟


جواب: اگر باپ کی رقم سے بالغ اولاد حج کرلے، تو ان کا فرض حج ادا ہوجائے گا، مالدار ہونے کے بعد ان پر دوبارہ حج فرض نہیں ہوگا، اگر اس اولاد میں سے کوئی مزید حج کرے گا، تو وہ نفلی حج شمار ہوگا

“واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

دارالافتاء الاخلاص، کراچی”

Leave a Reply