جانوروں پر زکواة کے احکامات

سوال ۔کسی شخص نے بکریاں پال رکھی ہیں اس نیت سے کہ میں ان سے دودھ نکال کے بیچوں گا۔اور اسکا چارہ وغیرہ خود اپنے خرچ سے ادا کرتا ہے ۔ایا ان بکریوں میں زکواة واجب ہوگی؟ رہنمائ فرمائیں۔

الجواب باسم ملھم الصواب
ان بکریوں پر زکوة لازم نہیں ۔۔۔۔۔۔۔تاہم دودھ بیچ کر جو رقم حاصل ہو، اگر وہ محفوظ رہے اور تنہا یا دیگر اموالِ زکات کے ساتھ مل کر نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کی مالیت تک پہنچ جائے اور زکات کا سال پورا ہونے پر بھی آدمی صاحبِ نصاب ہو تو اس پر زکاۃ ہوگی۔
فقط و اللہ اعلم

Leave a Reply