25

جانور کی نذر مانی تو قیمت دینا کافی ہے یا نہیں؟

سوال

میں نے چند ہفتے پہلے ایک کام مکمل ہونے پرجانور کے صدقہ کی نذر مانی تھی ،تو اللہ کے فضل سے کام ہوگیا۔ آیا میں جانور ہی دوں یا اس کے بدلے پیسے بھی دے سکتا ہوں ؟

جواب

اگر آپ نے جانور صدقہ کرنے کی نذر مانی ہے تو جانور کے بدلہ میں اس کی قیمت بھی کسی مستحق کو دے سکتےہیں ،اور اگر جانور ذبح کرنے کی نذرمانی ہے تو پھر ذبح ہی لازم ہوگا، قیمت کا صدقہ کافی نہیں۔(امدادالاحکام 1/42،مکتبہ دارالعلوم کراچی ) فقط واللہ اعلم

ماخذ: دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر: 144008200550

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں