16

حج فرض ہوجانے کے بعد اب مہنگائی کی وجہ سے حج کرنا دشوار ہو تو کیا حکم ہے؟

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب ! ایک شخص پر ان دنوں حج فرض ہوا جب سستا زمانہ تھا، لیکن غفلت کی وجہ سے فریضہ حج کی ادائیگی نہ کی، تو کیا اب بھی اس مہنگائی کے زمانے میں اس کے ذمہ حج کی فرضیت باقی رہے گی، جب کہ اب حج کرنے کی گنجائش نہیں اور اس فریضہ کو ادا کرنے کے لیے قرض لینا پڑے گا؟


جواب: واضح رہے کہ ایک مرتبہ حج فرض ہونے کے بعد اس  کی ادائیگی ذمہ میں باقی رہے گی، اگر مرنے سے پہلے حج کرنے کے اسباب بن جائیں تو حج ادا کرلے، ورنہ مرنے سے پہلے حجِ بدل کی وصیت کرنا ضروری ہوگا۔

“واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

دارالافتاء الاخلاص، کراچی”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں