50

حضرت فاطمہ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر

سوال: سوال یہ ہے کہ آج کل بعض لوگ اپنی بیٹیوں کا نکاح مہرِ فاطمی کے بدلے کرتے ہیں، اس بارے میں وضاحت فرمادیں کہ حضرت فاطمہ اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر کتنا تھا، اور آج کل کے حساب سے مہرِ فاطمی کی مقدار کتنی بنتی ہے؟

❓❓❓❓
جواب: حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنہ اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی دیگر بیٹیوں کا مہر ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی تھا، اور ایک اوقیہ چالیس درھم کا ہوتا تھا، اس حساب سے ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی پانچ سو درھم بنتے ہیں، اور موجودہ زمانہ میں تولہ کے حساب سے مہرِ فاطمی ایک سو اکتیس تولہ، اور تین ماشہ چاندی، یا اس کے بقدر رقم ہے۔

“واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

دارالافتاء الاخلاص، کراچی”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں