سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! اگر کوئی عورت حج کیلئے جائے، اور وہاں اس کے حیض کے ایام شروع ہوجائیں، تو کیا وہ اسی حالت میں 9 ذی الحجۃ کو وقوف عرفہ کرسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: واضح رہے کہ وقوف عرفہ کے لئے پاکی شرط نہیں ہے، لہذا عورت کا حیض کی حالت میں وقوف عرفہ کرنا صحیح ہے۔
“واللہ تعالٰی اعلم بالصواب
دارالافتاء الاخلاص، کراچی”