دودھ پلانے والی عورت کے لیے روزہ کا حکم

سوال

میں بچی کو دودھ پلاتی ہوں، روزہ رکھنے کی صورت میں دودھ بہت کم ہوجاتا ہے اور بچی کی ضرورت پوری نہیں ہوپاتی، اور اسے ڈبہ کا دودھ دینا پڑتا ہے، اس صورت میں کیا میں روزہ چھوڑ سکتی ہوں؟

جواب

دودھ پلانا بچی کا حق ہے، اگر روزہ رکھنے سے اس  کی ادائیگی میں کوتاہی ہوتی ہو تو روزہ چھوڑنے کی گنجائش ہوگی،جتنے روزے چھوٹیں گے  بعد میں ان کی قضا کرنی ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143908200204

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Leave a Reply