162

رات میں جھاڑو لگانا


سوال
عصر،مغرب یا رات کے وقت گھر یا دوکان میں جھاڑو لگانا کیسا ہے؟ کیا ان اوقات میں جھاڑو لگانےسے منع کرنے کی کوئی  شرعی حیثیت ہے؟

جواب
یہ بات محض عوام میں مشہور ہے، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، رات میں جھاڑو لگاسکتے ہیں۔

باقی  اگر کسی بزرگ نے یہ لکھا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ  مکان صاف کرنے اور جھاڑو دینے کا وقت عرفاً دن ہے، رات نہیں ،  اور ہر کام اپنے وقت پر کرنا چاہیے، لیکن یہ تعیین شرعی نہیں کہ اس کے خلاف کرنے سے انسان گناہ گار ہو۔فقط واللہ اعلم

ماخذ : دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر : 143908200482

اذان کے دوران جھاڑو دینا / رات میں جھاڑو دینا
سوال
1۔ کیا اذان کے دوران جھاڑو دینا منع ہے؟

2۔ کیا رات کے وقت جھاڑو دینا منع ہے؟

3۔ کہا جاتا ہے کہ رات کے وقت پیڑ پودے سوجاتے ہیں اس وجہ سے رات کے وقت ان کو ہاتھ نہیں لگانا چاہیے، کیا یہ صحیح ہے؟

جواب
1۔ اذان سننے کے آداب میں سے ہے کہ توجہ سے کام کاج چھوڑ کر سنی جائے اور   اذان کے ساتھ ہی نماز کی تیاری کی جائے، تاہم اذان کے دوران جھاڑو دیناممنوع نہیں۔

2۔  رات کے وقت جھاڑو دینا ممنوع نہیں، عوام میں اس حوالہ سے  جو  بات  مشہور ہے وہ توھمات میں سے ہے، شرعاً اس کی کوئی حیثیت نہیں۔

3۔ اللہ رب العزت کی بے شمار زندہ مخلوقات میں سے ایک مخلوق پیڑ پودے بھی ہیں، البتہ ان کی حیات انسان و دیگر حیوانات کی طرح نہیں  کہ ان کو آرام کرنے کے لیے سونا پڑے، سوال میں ذکر کردہ بات کی شرعاً  کوئی حیثیت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

ماخذ : دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر : 144008200441

ہمارے دیہات میں مشور ہے کہ رات میں جھاڑو لگانا صحیح نہیں ہے، کیا حقیقت ہے؟
سوال
ہمارے دیہات میں مشور ہے کہ رات میں جھاڑو لگانا صحیح نہیں ہے، کیا حقیقت ہے؟ وضاحت فرمائیں۔
جواب
بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa : 255-209/M=2/1440

عوام میں یہ بات غلط مشہور ہے کہ رات میں جھاڑو نہیں لگا سکتے ، صحیح یہ ہے کہ جھاڑو لگانے میں کوئی حرج نہیں، اگر ضرورت ہو تو رات میں بھی جھاڑو لگاسکتے ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ : دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر : 166638

نقلہ شبیر احمد القاسمی بھاگلپوری غفرلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں