رشتوں کی تمام پریشانیوں کا حل



(۱) جن لڑکیوں کے لئے رشتے آتے ہوں مگر پسند نہیں آتے ہوں ان کا حل ․․․․․․․ ؟
(۲) جن لڑکیوں پر کوئی جادو ہوا ہو جس کی خاطر رشتے بند ہوں اس کے لیے حل ․․․․․․․ ؟
(۳) جب کوئی رشتہ آتا ہو مگر والدین لڑکیوں کی طرف سے انکار ․․․․․․․․․․؟
ان سب کے مسائل کے حل کی آپ سے گذارش کی جاتی ہے۔
Published on: Oct 3, 2016جواب # 69754

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1181-1108/SN=12/1437

(۱) ”یالطیف“ بعد نمازِ عشاء گیارہ سو گیارہ مرتبہ اس طرح پڑھیں کہ اول آخر گیارہ مرتبہ درود شریف ہوں، پھر مناسب رشتے کے لیے دعا کریں اور جب تک مقصد حاصل نہ ہو یہ عمل کرتی رہیں۔
(۲) روزآنہ صبح و شام ”قل أعوذ برب الفلق“ اور ”قل أعوذ برب النّاس“ پڑھ کر اپنے اوپر دم کر لیا کریں، ان شاء اللہ سحر کا اثر جاتا رہے گا، نیز سحر وغیرہ سے حفاظت کے لیے سورہٴ بقرہ کی روزآنہ گھر میں تلاوت بھی مجرب ہے۔
(۳) حدیث میں ہے کہ جب بے نکاحی عورت کا مناسب رشتہ مل جائے تو اسے ٹالنا نہیں چاہئے۔ قال النبي صلی الله علیہ وسلم یا علي! ثلاث لاتوٴخرہا: الصلاة إذا أتت والجنازة إذا حضرت والأیم إذا وجدت لہا کفواً (مشکات سریف)۔ اس لیے والدین کو چاہئے کہ بلا خاص معقول وجہ کے مناسب رشتہ نہ ٹھکرائیں، اگر والدین اس کا لحاظ کریں گے تو لڑکیوں کے نکاح میں آسانی ہوجائے گی۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

Leave a Reply