6

رشتے کے انتخاب کیلئے والدین کو مشورہ دینا

رشتے کے انتخاب کیلئے والدین کو مشورہ دینا

احادیثِ مبارکہ سے معلوم ہوتا ہے کہ رشتے کے انتخاب میں مال، خوب صورتی، حسب ونسب، اور دینداری میں سےدین داری کو ترجیح دینا چاہیے، اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنی اولاد کا رشتہ ایسی جگہ کریں جہاں دینی ماحول اور شرعی اَحکام کی رعایت ہوسکے۔ فقط مال داری کو ترجیح دینا راور اس بنا پر اولاد کی شادی میں تاخیر کرنا ہرگز مناسب نہیں۔

ساتھ ساتھ شریعت نے نکاح کے معاملہ میں والدین اور اولاد دونوں کو حکم دیا ہے کہ ایک دوسرے کی پسند کی رعایت کریں، والدین اپنے بچوں کا  کسی ایسی جگہ نکاح نہ کروائیں جہاں وہ بالکل راضی نہ ہوں، اسی طرح بچے ایسی جگہ نکاح کرنے پر مصر نہ ہوں جہاں والدین بالکل راضی نہ ہوں۔

لہذا سائل کے والدین کا سائل کے رشتے کے لیے امیر گھرانے کی ہی لڑکی تلاش کرنا اور رشتہ نہ ملنے کی بنا پر نکاح کے سلسلہ میں تاخیر کرنا مناسب نہیں ہے، دینداری کو ترجیح دے کر ایسے گھرانے میں رشتے کا انتخاب کرنا چاہیے جہاں کا ماحول دینی ہو، تاکہ نیک عورت کا انتخاب ہو اور گھر کا ماحول بھی شریعت کے موافق بن سکے، خواہ یہ غرض صاحبِ حیثیت گھرانے میں حاصل ہو یا متوسط یا غریب گھرانے میں۔

اگر سائل کو امید ہے کہ مذکورہ قریبی عزیز کے ہاں رشتہ کرنے سے دینی مصلحت حاصل ہوجائے گی تو سائل اپنے والدین کو اپنے قریبی عزیز کے ہاں رشتے کے لیے حکمت و بصیرت اور ان کے ادب و تعظیم کا لحاظ رکھتے ہوئے مناسب انداز میں آمادہ کرسکتا ھے

فقط واللہ تعالیٰ اعلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں


Notice: Undefined index: HTTP_CLIENT_IP in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 296

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED_FOR in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 298

Notice: Undefined index: HTTP_X_FORWARDED in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 300

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED_FOR in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 302

Notice: Undefined index: HTTP_FORWARDED in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/functions.php on line 304

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 73

Notice: Undefined variable: aria_req in /home/ibrahim/public_html/wp-content/themes/upaper/comments.php on line 79

اپنا تبصرہ بھیجیں