45

زیر ناف بالوں کی صفائی کی حد کیا ہے


سوال
زیرِناف بال کی صفائی  کی حد کتنی ہے ۔

جواب
زیر ناف بالوں کو کاٹنا واجب ہے،اس کا مقصد نجاست سے اچھی طرح پاکی حاصل کرنا اور پاکیزگی ہے۔ چالیس دن تک یا اس سے زائد بلاوجہ چھوڑنا مکروہ ہے۔ اس کی حد ناف کے نیچے پیڑوکی ہڈی سے لیکر شرم گاہ اور اس کے آس پاس کا حصہ، خصیتین، اسی طرح پاخانہ کے مقام کے آس پاس کاحصہ اور رانوں کا صرف وہ حصہ جہاں نجاست ٹھہرنے یا لگنے کا خطرہ ہو،یہ تمام بال کاٹنے کی حد ہے۔ان تمام بالوں کی صفائی مسنون ہے۔فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143608200042

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں