سوال:کیا نابالغ بچہ اور بچی کی قسم کا کفارہ ہوتاہے ؟ لڑکا اور لڑکی کب بالغ کہلاتے ہیں؟

سوال:کیا نابالغ بچہ اور بچی کی قسم کا کفارہ ہوتاہے ؟ لڑکا اور لڑکی کب بالغ کہلاتے ہیں؟
بسم الله الرحمن الرحيم 
نابالغ بچہ اور بچی غیرمکلف ہوتے ہیں، ان کی قسم کا اعتبار نہیں اور حانث ہونے پر کفارہ بھی نہیں۔ لڑکے میں احتلام، انزال وغیرہ اور لڑکی میں حیض، حمل وغیرہ بلوغ کی علامات ہیں، اگر پندرہ سال سے پہلے بلوغ کی علامت ظاہر ہوجائے تو وہ بالغ شمار ہوگا خواہ لڑکا ہو یا لڑکی، ورنہ پندرہ سال مکمل ہونے پر دونوں بالغ کہلائیں گے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

Leave a Reply