سونے کی سنتیں۔

سونے کی سنتیں۔
1⃣۔ با وضو سونا سنت ہے۔( سنن ابی داود جلد نمبر 2۔باب فى النوم على طهارة)
2⃣۔جب اپنے بستر پر آئے تو اسے کپڑے کے گوشے سے تین بار جھاڑے۔( صحیح مسلم جلد نمبر 2۔باب الدعاء عند النوم.جامع الترمذي جلد نمبر1.باب ما جاء فى الدعاءاذا اوى إلى فراشه)
3⃣۔سونے سے پہلے بسم اللہ کہتے ہوئے درج ذیل امور انجام دے۔1۔دروازہ بند کرے۔2۔چراغ بجھا دے۔3۔مشکیزہ کا منہ باندھے۔4۔برتن ڈھانک دے
( صحیح مسلم جلدنمبر2۔باب استحباب تخمير الإناء وهو تغطيته وايكاءالسقاءواغلاق الابواب).
4⃣۔سوتے وقت ہر آنکھ میں تین تین سلائی سرمہ لگانا۔عورت اور مرد دونوں کے لئے مسنون ہے۔( شمائل ترمذی۔باب ما جاء فی کحل رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم )۔
5⃣۔سونے سے پہلے تسبیحات فاطمہ کا اہتمام کرے یعنی سبحان اللہ33 بار ، الحمد للہ 33بار ، اور اللہ اکبر 34 بار پڑھے۔
( صحیح بخاری جلد نمبر2۔باب التسبیح والتکبیر عند المنام۔صحیح مسلم جلد نمبر2۔باب التسبیح اول النھار وعندالنوم)۔
6⃣۔سوتے وقت داہنی کروٹ پر قبلہ رو سونا مسنون ہے۔پٹ لیٹنا اس طرح کی سینہ زمین کی طرف اور پیٹھ آسمان کی طرف ہو ، منع ہے۔( سنن ابی داود جلد نمبر 2۔ جامع الترمذی جلد نمبر 2)۔

Leave a Reply