شرعی مہر کی مقدار

سوال

شرعی حق مہر کتنا ہے؟

جواب

مہر کی کم سے کم مقدار دس درہم (30 گرام618ملی گرام) چاندی یا اس کی قیمت ہے، اس سے کم مہر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔ باقی عورت کا اصل حق “مہرمثل” ہے، “مہر مثل” کا مطلب یہ ہے کہ جتنا لڑکی کے باپ کے خاندان میں اس جیسی لڑکیوں کا مہر ہوتاہے، ا تنا ہی مہر اس لڑکی کا بھی ہونا چاہیے، مگر “مہر مثل” سے کم یا زیادہ بھی رکھ سکتے ہیں۔ مالی گنجائش ہونے کی صورت میں بہتر یہ ہے کہ “مہر فاطمی” کی مقدار مہر مقرر کیا جائے، جو ایک سو، سوا اکتیس (131/25)تولہ ہے۔چاندی کی قیمت گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔فقط واللہ اعلم

ماخذ: دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر: 144106200910

Leave a Reply