25

عورت کا محرم کون کون ہے؟

عورت کا محرم کون کون ہے؟ ۔ اور عورت جن سے پردہ کربھی رہی ہے ، لیکن وہ لوگ اچانک عورت کے پاس آجاتے ہیں تو اس وقت عورت کو کیا کرنا چاہئے؟براہ کرم، قرآن وحدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ 
بسم الله الرحمن الرحيم

شوہر، باپ دادا، پردادا، بیٹا، پوتا، پڑپوتا، نواسہ، داماد، خسر، خسر کا باپ، شوہر کا نانا، حقیقی بھائی، علاتی بھائی، اخیافی بھائی، رضاعی بھائی، رضاعی باپ، حقیقی چچا، تایا، ماموں، نانا، یہ سب عورت کے لیے محرم ہیں۔ اگر کوئی غیرمحرم اچانک آجائے تو عورت کو گھونگھٹ نکال لینا چاہیے۔ اور اس غیرمحرم سے باہر جانے کے لیے فرمائش کرنی چاہیے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں