فوارہ(Shower ) کے نیچے کھڑے ہوکر غسل کرنا

فوارہ(Shower ) کے نیچے کھڑے ہوکر غسل کرنا

آج کل عام طور پر ہوٹلوں ، مہمان خانوں اور گھروں کے غسل خانوں میں فوارہ دیوار کے ساتھ لگایا جاتا ہے ، جس میں عام طور پر لوگ کھڑے ہوکر غسل کرتے ہیں، جس کے بارے میں بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ کھڑے ہوکر غسل کرنا تنگی رزق ، بیماری اور فاقے کا سبب ہوتا ہے ، شرعا یہ باتیں بے اصل ہیں ، قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں ان کا کوئی ثبوت نہیں ملتا اور کھڑے ہوکر غسل کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے ، البتہ بیٹھ کر غسل کرنا افضل اور بہتر ہے۔

📚حوالہ:
▪الدرالمختار مع ردالمحتار کتاب الطہارة 1/291
▪الموسوعة الفقھیة ، غسل ، سنن الغسل 31/216
▪مراقی الفلاح مع حاشیة الطحطاوی 31
▪المسائل المھمہ 8/83
▪فتاوی دارالعلوم دیوبند رقم 32996

Leave a Reply