فون کے ذریعے نکاح کا گواہ بننا؟

سوال

دولہا اور دلہن ایک دوسرے کے سامنے ہو اور گواہ فون پر ہو تو کیا نکاح درست ہوجاتاہے؟ شریعت کے مطابق ایجاب و قبول ہوتاہے اور گواہ کو معلوم ہے کہ وہ گواہ کا کردا ر ادا کررہے ہیں۔

جواب

بسم الله الرحمن الرحيم

صحت نکاح کے لیے گواہوں کا متعاقدین (لڑکا اور لڑکی یا ان کے وکیل) کی مجلس میں بجسدہ موجود ہونا ضروری ہے، فون پر موجود ہونا کافی نہیں ہے اگرچہ وہ بہ ذریعہ فون ایجاب وقبول کو سنتے ہوں؛ لہٰذا مذکور فی السوال طریقے پر جو نکاح کیا جائے وہ شرعاً صحیح اور منعقد نہ ہوگا۔ (دیکھیں: چند اہم عصری مسائل، ۱/ ۲۳۰ ، ط: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ: دار الافتاء دار العلوم دیوبند

Leave a Reply