13

لڑکی کی رخصتی کے وقت سر پر قرآن رکھنا

سوال:کیا لڑکی کی رخصتی کے وقت سر پر قرآن رکھنا درست ہے، جب کہ نیت یہ ہے کہ بیٹی کی قرآن کے سایہ میں رخصت کیا جائے؟
بسم الله الرحمن الرحيم

بیٹی کو رخصت کرتے وقت سر پر قرآن کریم کا سایہ کرنا محض ایک رسم ہے، اس کی شرعاً کوئی حیثیت نہیں، اس کے بجائے بیٹی کو قرآن کریم کا تحفہ ہدیہ کے طور پر دیدیں تاکہ بیٹی قرآن کی تلاوت کرے اور اس کے مطابق عمل کرے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں