مسجد سے ٹھنڈا پانی لے جانا

سوال

مسجد میں پانی ٹھنڈا کرنے والی مشین سے دُکان داربھی پانی لے جاتے ہیں، کیا ایسا کرنا جائز ہے؟

جواب

اگر مسجد انتظامیہ کی طرف سے پینے کے لیے پانی لے جانے کی اجازت ہو اور مسجد میں آنے والے نمازیوں کے لیے ٹھنڈا پانی کم نہ پڑتا ہو تو دُکان داروں کا پانی پینے کی غرض سے لے جانا جائزہوگا۔فقط اللہ اعلم

ماخذ: دار الافتاء جامعۃ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن
فتوی نمبر: 143908200572

Leave a Reply