54

مسجد کی چھت پر کھیلنا کیسا ہے کیا مسجد کی چھت مسجد کے حکم میں ہوتی ہے ؟

مسجد کی چھت پر کھیلنا کیسا ہے کیا مسجد کی چھت مسجد کے حکم میں ہوتی ہے ؟
جواب نمبر: 64328
بسم الله الرحمن الرحيم

درمختار میں نقل کیا گیا ہے کہ مسجد اوپر کی طرف آسمان تک اور نیچے تحت الثری تک مسجد کا ہی حکم رکھتی ہے، یعنی جس طرح مسجد کا اندرونی حصہ قابل احترام ہے اسی طرح مسجد کا نیچے کا حصہ زمین میں تحت الثری تک اور مسجد سے اوپر آسمان تک مسجد کا حصہ قابل احترام ہے لہٰذا ہمیں چھت کا بھی احترام کرنا چاہیے کیونکہ چھت بھی مسجد کے حکم میں ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں