88

مور کھانے کا حکم


سوال
مور حلال ہے یا حرام ؟

جواب
“مور” کا  گوشت کھانا جائز ہے، کیوں کہ  اس میں اصل حلت ہے؛ اللہ عز وجل کا فرمان ہے:

هو الذي خلق لكم ما في الأرض جميعاً
ترجمہ: وہ اللہ جس نے تمہارے  لیے  زمین کی تمام چیزوں کو پیدا کیا۔

[البقرۃ:29 ]

 اور پھر یہ احادیث میں ممنوعہ جانوروں میں بھی شامل نہیں۔  اور نہ اس میں کوئی نقصان اور ضرر ہے، اس لیے “مور” کھانا جائز ہے.فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144004200470

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں