11

میتوں کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بارے میں شرعی حکم؟ کیا یہ شرعاً جائز ہے

سوال
آج کل ڈاکٹرحضرات میتوں کا پوسٹ مارٹم کرتے ہیں ، کیا یہ شرعاً جائز ہے ؟نیزڈاکٹر حضرات کن وجوہات کی بناء پرپوسٹ مارٹم کرتے ہیں؟

جواب
انسانی جسم کا احترام جس طرح زندہ ہونے کی حالت میں لازمی ہے اسی طرح فوت ہونے کے بعد انسانی لاش زندہ جسم کی طرح قابل احترام ہے، چونکہ پوسٹ مارٹم کرنے میں انسانی جسم کی توہین کا لازم آنا ظاہرہے کہ چیرپھاڑ کی جاتی ہے اور جسم کے گوشت ، ہڈی وغیرہ کوبطورنمونہ کے حاصل کیا جاتاہے اس لیے شرعاً پوسٹ مارٹم کی اجازت نہیں۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143101200552

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں