82

وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر کرکے دعاء کرنے کا حکم؟

وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر کرکے دعاء کرنے کا حکم؟

الجواب وباللہ التوفیق:

وضو کے بعد آسمان کی طرف نظر اٹھا کر کلمۂ شہادت اور یہ دعاء پڑھنا مسنون ہے،
”اللّہم اجعلنی من التوابین و اجعلنی من المتطہرین“۔
( ائے اللہ! مجھے توبہ کرنے والوں اور پاکیزہ رہنے والے لوگوں میں شامل فرما)
آسمان کی طرف نظر اٹھانے کی صراحت ابو داؤد شریف کی ایک روایت میں ہے

عن عمر بن الخطابؓ قال: قال رسول اللہ ﷺ: ”من توضا فاحسن الوضوء ثم قال: ”اَشہد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہٗ و اَشہد انّ محمداً عبدہٗ ورسولہٗ، اللّہم اجعلنی من التوابین اجعلنی من المتطہرین“ ، فتحت لہ ابواب الجنة الثمانیة یدخل من ایھا شاء“

(ترمذی شریف۱۸/۱ وغیرہ وزاد ابو داؤد: ثم رفع نظرہ إلی السماء۔ ابو داؤد شریف ۲۳/۱)

فقط واللہ اعلم بالصواب
مفتیہ بنتِ شمیم انصاری

الجواب صحیح
مفتی محمد مستقیم عفا اللہ عنہ
۹۸۹۱۷۵۷۳۰۵

الجواب صحیح
مفتی محمد آصف قاسمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں