28

پانی میں پاک ہاتھ ڈالنے سے پانی ناپاک نہیں ہوتا


سوال
غسل یا وضو کے لیےجو پانی رکھا ہو، اس میں خشک ہاتھ لگنے سے کیا وہ پانی غسل یا وضو کے استعمال کے قابل نہیں رہتا ؟ ایسے پانی سے غسل یا وضو ہو جاتا ہے ؟مثلاً :میں نے وضو کے لیے پانی رکھا اور اپنے خشک ہاتھ پانی میں ڈال کر پانی کو گرم یا ٹھنڈا چیک کیا ،تو کیا اب یہ پانی قابل استعمال برائے وضو یا غسل ہو گا یا نہیں؟

جواب
اگر ہاتھوں پرکوئی نجاست نہ لگی ہو،پاک ہاتھوں سے پانی کے گرم یاٹھنڈے ہونے کومعلوم کیاجائے تواس سے پانی ناپاک نہیں ہوتا،اس پانی سے وضواور غسل درست ہے۔فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 143804200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں