53

پریشانی سے نجات حاصل کریں

فاضل:- جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی


پریشانی سے نجات حاصل کریں

🌴 آپ پریشان ہیں ؟ یا بہت زیادہ مصیبت میں مبتلا ہیں ؟ اور حالات بھی آپکا ساتھ نہیں دے رھے ؟ اپنوں نے بھی منہ موڑ لیا ھے؟ ہر طرف سے راستے بند ہیں ؟ سکون ہی میسر نہیں ؟ پریشانی ختم ھونے کا نام ہی نہیں لے رہی ؟👈 تو گھبرائیں مت،
یہ سب الله کی آزمائش ھے صبر و برداشت سے کام لیں فرض عبادات خصوصا نماز فجر کی ادائیگی میں سُستی نہ کریں، الله تعالی کی طرف متوجہ ھو جائیں اور یہ ایک بہت بہترین اور مؤثِر مسنون وظیفہ شروع کریں الله کی غیبی مدد شامل حال ھو گی۰یہ حدیث آخر تک غور سے پڑھیں 🌴 👇۔

🌹 عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
کسی بھی شخص کو کوئی بھی پریشانی اور غم لاحق ہو اور وہ یہ دعاء پڑھے تو اللہ تعالی اس کی پریشانی اور غم دور فرما کر اس کی جگہ راحت عطاء فرماتا ہے:

”اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ، وَابْنُ

عَبْدِكَ، وَابْنُ أَمَتِكَ،

نَاصِيَتِي بِيَدِكَ، مَاضٍ فِيَّ

حُكْمُكَ، عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ، أَسْأَلُكَ بِكُلِّ

اسْمٍ هُوَ لَكَ سَمَّيْتَ بِهِ نَفْسَكَ، أَوْ عَلَّمْتَهُ

أَحَدًا مِنْ خَلْقِكَ، أَوْ أَنْزَلْتَهُ فِي كِتَابِكَ، أَوْ

اسْتَأْثَرْتَ بِهِ فِي عِلْمِ الْغَيْبِ عِنْدَكَ،

أَنْ تَجْعَلَ الْقُرْآنَ رَبِيعَ قَلْبِي، وَنُورَ صَدْرِي،

وَجَلاءَ حُزْنِي، وَذَهَابَ هَمِّي

ترجمہ:-
 (اے اللہ!یقیناً میں تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا اور تیری باندی کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے، مجھ میں تیرا ہی حکم جاری وساری ہے، میرے بارے میں تیرا فیصلہ عدل و انصاف پر مبنی ہے، میں تیرے ہراس نام کے واسطے تجھ سے التجاء کرتا ہوں جو تو نے خود اپنا نام رکھا ہے، یا اپنی مخلوق میں سے کسی کو سکھایا ہے، یا اسے اپنی کتاب میں نازل فرمایا ہے، یا تو نے اسے علمِ غیب میں اپنے پاس محفوظ رکھا ہے، کہ تو قرآن مجید کو میرے دل کی بہار، اور میرے سینے کا نور، اور میرے غموں کاعلاج اور میری پریشانیوں کو دور کرنے والا بنادے)۔

راوی کہتے ہیں کہا گیا: یا رسول اللہ! کیا ہم اس کو سیکھ نہ لیں؟، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  نے فرمایا: کیوں نہيں،یہ کلمات اسی لائق ہیں جو بھی انہیں سنے وہ اسے سیکھ لے۔

(📚مُسنَد احمد 3704)

نوٹ:- اکسی بھی وقت آپ اسکو پڑھ سکتے ہیں۰ اسکی تعداد مقرر نہیں۰بہتر یہی ھے کہ جب پریشانی اور مصیبت بہت زیادہ ھو تو کثرت سے پڑھا کریں۰اس مسنون دعا میں انتہائی عجیب تاثیر ھے۰بجائے اسکے کہ آپ لمبے لمبے وظائف ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں پڑھیں اُس سے یہ مسنون وظیفہ کئی گنا زیادہ مؤثِر ھے لہذا اگر خود سیکھنے میں دشواری ھو تو کسی سمجھدار شخص سے سیکھ کر اسے یاد کر کے کثرت سے پڑھا کریں۰

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں