45

چہرے پر موجود چھائیوں کا علاج اور چھائیاں ختم کرنے کے لیے دعا

میرے چہرے پر آٹھ سال سے چھائیاں ہیں، کافی علاج کروانے کے باوجود ٹھیک نہیں ہوئیں، لوگ کہتے ہیں کہ تمہیں نظر لگی ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ مجھے کوئی ذکر بتا دیں اور میرے لیے دعا بھی کریں میں آپ کا بڑا شکر گزار ہوں گا۔
جواب

بسم الله الرحمن الرحيم

حضرت شیخ زکریا رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی ”منزل“ کتاب کو پڑھ کر بانی پر دم کریں اور چالیس روز تک اسے ایک ایک گھونٹ پی لیا کریں، اور شروع میں سات روز تک اپنے گھر کے اندر چاروں کونوں میں سورج غروب ہوتے ہی فوراً یہ پانی چھڑک دیں۔ اور ہرنماز کے بعد قل أعوذ برب الفلق اور قل أعوذ برب الناس پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیا کریں۔ برائے علاج، شربت عناب، عرق منڈی، ملاکر کسی وقت خالی پیٹ پی لیا کریں، ۳-۴ ماہ تک پئیں اور ”سفوف غازہٴ حسن“ ہمدرد دواخانہ کا ایک چٹکی لے کر ہتھیلی پر رکھ کر دو تین قطرے پانی ملاکر پھینٹ لیں وہ مرہم کی طرح ہوجائے گا اسے رات کو سوتے وقت چہرے پر لگایا کریں۔ ان شاء اللہ یہ جھائیں دور ہوجائیں گی۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

ماخذ :دار الافتاء دار العلوم دیوبند
فتوی نمبر :39193

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں