10

کاموں میں رکاوٹ دور كرنے كے لیے وظیفہ 👇

سوال:میری زندگی میں ہر وقت مشکلات اور اہم کاموں کے پورا ہونے میں رکاوٹیں رہتی ہیں ،اس لیے میں سخت پریشان ہوں ۔براہ کرم، میرے لیے وظیفہ بتا دیں ۔

بسم الله الرحمن الرحيم

آپ نمازوں کی پابندی کریں ،تلاوت کا اہتمام کریں ،فجر بعد سورہ یس ،مغرب بعد سورہ واقعہ اور عشا بعد سورہ ملک کی تلاوت کرلیا کریں ان شاء اللہ اس سے بے حد فائدہ ہوگا ۔واضح رہے کہ مومن کو اگر کوئی تکلیف وغیرہ پہونچے تو اس پر اسے صبر کرنا چاہیے ،اس طرح کی پریشانیاں اور اس پر صبر ترقی درجات کا باعث ہیں ؛لہذا اس پر نہ توناامیدہونا چاہیے اور نہ ہی گھبرانا چاہیے ۔

واللہ تعالیٰ اعلم

دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں