29

کیا قرضہ لے کر عمرہ ادا کیا جاسکتا ہے؟

سوال: السلام علیکم، مفتی صاحب! میرا عمرہ پر جانے کا ارادہ ہے، لیکن میری پیمنٹ ایک جگہ پھنسی ہوئی ہے، امید تھی کہ مجھے مل جائے گی، لیکن ابھی تک مجھے ملی نہیں، کیا میں کسی سے قرضہ لے کر عمرہ ادا کر سکتا ہوں؟ بعد میں وہ رقم جب مجھے مل جائے گی تو میں قرضہ ادا کر دوں گا، کیا اس طرح کرنا جائز ہے؟


جواب: واضح رہے کہ اگر قرضہ سہولت سے ادا ہو جانے کی امید ہو، تو قرض لے کر عمرہ ادا کرنا جائز ہے
۔
واللہ تعالٰی اعلم بالصواب

دارالافتاء الاخلاص، کراچی”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں