کیا لیز چپس حلال ہیں؟


سوال
لیز چپس کھانا جائز ہے ؟

جواب
ہماری معلومات کے مطابق پاکستان میں کھانے پینے کی اشیاء کے حوالہ سے حلال سرٹیفیکیشن دینے والے معتبر ادارہ سنہا (SANHA) کی جانب سے لیز چپس کو حلال سرٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس پر اعتماد کرکے مذکورہ چپس کھا سکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144004200489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

Leave a Reply