28

کیا ٹائل پر تیمم کر سکتے ہیں؟

کیا ٹائل پر تیمم کر سکتے ہیں؟

الجواب وباللہ التوفیق:

ٹائل میں استعمال ہونے والا مسالہ زمین ہی کی جنس سے ہوتا ہے،اس پر پینٹ وغیرہ کی کوئ چیز رنگ کے طور پر نہیں لگائ جاتی؛ لہٰذا ایسے ٹائل پر تیمم درست ہے؛ اگرچہ وہ چکنا ہی کیوں نہ ہو؛ البتہ مٹی کے وہ برتن جن پر اوپر سے پینٹ کر دیا گیا ہو اور وہ دیواریں جن پر پینٹ ہو؛ ان پر گردوغبار کے بغیر تیمم درست نہ ہوگا۔

وبالحجر علیہ غبار او لم یکن بان کان مغسولا او املس.
(الفتاوی الھندیة ۲۷/۱)

اذ لا یخفی ان الحجر الاملس جزء من الارض.
(شامی بیروت ۳۶۸/۱)

فیجوز کحجر مدقوق او مغسول و حائط مطین اَو مجصص اَو ان من طین غیر مدھونة.

(الدر المختار علی الشامی۳۶۰/۱ اشرفیة، شامی ۴۰۶/۱ زکریا)

فقط واللہ تعالی اعلم بالصواب

الجواب صحیح
مفتی محمد مستقیم عفا اللہ عنہ
۹۸۹۱۷۵۷۳۰۵

الجواب صحیح
مفتی محمد آصف قاسمی
۷۰۱۵۱۱۲۲۱۹

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں